ڈیرہ میں سیوریج سمیت ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے‘ حنیف پتافی

ڈیرہ میں سیوریج سمیت ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے‘ حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سیوریج اور شاہراہوں کے پیچ ورک کا ٹھیکہ الاٹ کر دیاگیاہے. معیاری مٹیریل اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی کی جائے. انہوں نے یہ بات چیف(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

آفیسر کارپوریشن اقبال فرید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں روڈ اور سیوریج سمیت ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے. اس موقع پر بتایاگیاکہ مانکہ کینال، راجپوت کالونی روڈ، ارشاد نوحی پارک سے کلمہ چوک روڈ، خیابان سرور، ماڈل ٹاون روڈ کے علاوہ گدائی قبرستان میں 2900فٹ سیور لائن، جناح پارک روڈ میں 1900فٹ، محبوب آباد چھ سو، خیابان سرور، دارالافتاء روڈ پر چار سو فٹ سیور لائن پر کام کیا جا رہاہے. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ غازیخان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیاگیا ہے سو بستر کے حامل ہسپتال پر چار ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہو ں گی اور فیز 1کا تعمیراتی کام شروع کر دیاگیاہے۔
حنیف پتافی