سید عبدالرشید پبی،یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کی تالہ بند ہڑتال
پبی (نما ئندہ پاکستان)پبی بازار سمیت تحصیل پبی میں یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین کا اپنے مطا لبات کے حق میں تا لہ بندہڑتال کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی کے یو ٹیلیٹی سٹور کار پوریشن کے ملازمین کا مطا لبات ماننے کے لئے شٹر ڈاون ہڑتال کرکے تمام سپلائی روک دی اورتمام یوٹیلیٹی سٹوروں کو بند رکھا جس کی وجہ سے عوام رمضان کے لئے سستی خریداری سے عوام محروم رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاملاز مین نے کہا کہ بیشتر ملازمین گزشتہ 12سالوں سے ڈیلی ویجزاور کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں جبکہ ریگولر ملازمین کا تین سالوں سے انکریمنٹ بند ہے اس حولے سے ان کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں عملی شکل نہ دی جاسکی انھوں نے کہا کہ وہ کو رناوبا ء میں صبح اٹھ بجے سے شام 7 بجے تک ڈیوٹی سر انجام دیں رہے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ یو ٹیلیٹی سٹور کار پوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے، ریگو لر ملازمین کے تین سالوں سے بند انکریمنٹ کو ریلیز کیا جائے جبکہ منڈی بہاوالدین میں ڈیوٹی کے دوران قتل کئے جانیوالے یو ٹیلیٹی سٹور کا رپوریشن کے شہید ملازم ملک الطاف کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سنگین سزادی جائے انھوں نے کہا کہ مطا لبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔