لاہور ہائیکورٹ کے ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرکی محکمانہ ترقی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف سروس اپیل دائر کر دی

  لاہور ہائیکورٹ کے ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرکی محکمانہ ترقی کمیٹی کے فیصلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر محمد جمشیدنے محکمانہ ترقی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف سروس اپیل دائر کر دی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ 39 برس لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دیئے، 2017ء میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی کا حقدار ہو گیا تھا،لاہور ہائیکورٹ میں 40 سے زائد اسسٹنٹ رجسٹرارز کی اسامیاں خالی ہیں، جنوری 2020ء میں محکمانہ ترقی کمیٹی نے ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز اور اسسٹنٹ رجسٹرارز کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری بھی دی، محکمانہ ترقی کمیٹی نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے ساتھی ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز کو ترقی دے دی، لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ رولز میں ایڈیشنل رجسٹرار اور لائبریرین کی کوئی اسامی نہیں،اس کے باوجود کئی افسروں کو ان عہدوں پر نوازا گیا ہے،استدعاہے کہ 5 مارچ سے اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔
ایڈمن آفس