روزہ رکھنے سے سٹیم سیل متحرک،کورونا سے بچنے کی بہترین مشق،ماہرین صحت
اسلام آباد(آن لائن)ما ہر ین صحت نے روزے کو کورونا وائرس سمیت دیگر جا ن لیوا بیما ریو ں سے بچاؤکیلئے انتہا ئی فا ئدہ مند قرار دیدیا ہے۔ روزہ رکھنے سے جسمانی گلوکوز ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس کے بعد اسٹیم سیل متحرک ہوکر خون کے نئے سفید خلیات (وائٹ بلڈ سیلز) بنانا شروع کردیتا ہے۔ یہ خلیات قدرتی طور پر کئی وائرس اور بیکٹیریا کے حملے سے بچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق روزے کا عمل اسٹیم سیل کو متحرک کرتا ہے اور وہ خون کے نئے سفید خلیات بنانے لگتے ہیں یہاں تک کہ پورے امنیاتی نظام کی تشکیل ِ نو بھی ہوسکتی ہے۔اسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر 70 گھنٹے کا فاقہ کیموتھراپی کے زہریلے اثرات کو بہت حد تک کم بھی کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کی ماضی میں کی گئی جدید تحقیق کے مطابق مسلسل 30 دن روزہ رکھنے سے جسم کا دفاعی نظام بہت مؤثر ہوجاتا ہے اور یوں انسان کئی طرح کی بیماریوں اور وائرس کے حملے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
ماہرین صحت