اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ ادائیگی میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئیسکو کی جانب سے صارفین کی سہولت کےلئے کہا گیا ہے کہ 27 اپریل چونکہ زکوةٰ میں کٹوتی کی وجہ سے بینکوں میں تعطیل ہو گی اس لیے وہ تمام صارفین جن بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا آخری دن پیرہو گا وہ ایک دن کی تاخیر سے بل جمع کراسکیں گے۔
آئیسکو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صارفین بلوں کی ادائیگی بنا کسی سرچارج یا جرمانے کے کرنے کے مجاز ہوں گے۔تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی ہے کہ بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں ایک دن کی توسیع ہوگئی ہے۔