منڈی میں کاشتکار 3 روپے فی کلوٹماٹر بیچنے پر مجبور

منڈی میں کاشتکار 3 روپے فی کلوٹماٹر بیچنے پر مجبور
منڈی میں کاشتکار 3 روپے فی کلوٹماٹر بیچنے پر مجبور

  

میر پور خاص (ویب ڈیسک) میرپورخاص میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے، صرف چند ہفتوں کے دوران ٹماٹرکی فصل کے نرخ تیزی سے نیچے آئے ہیں جسے اب کوئی کوڑیوں کےدام بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔میرپورخاص اور گردونواح میں ٹماٹر کی فصل اب بھی اتر رہی ہے، صرف چند ہفتے قبل 50 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے والی یہ فصل اب کاشتکار کوڑیوں کے دام فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

اس صورتحال میں ایک کاشتکار کا کہنا ہے کہ ہم ٹماٹر توڑتے ہیں پھر 10 کلو کا شاپنگ بیگ بناتے ہیں اور وہ منڈی میں 30 روپے کا ایک شاپنگ بیگ فروخت ہوتا ہے یعنی ٹماٹر کی ہمارے پاس سے 3 روپے کلو کی فروخت ہے۔کاشتکار نے بتایا کہ اس قیمت میں ٹرانسپورٹ کا خرچہ پھر کمیشن بھی کٹے گا، اس کے علاوہ کاشتکار جو توڑائی کررہا ہے وہ بھی نہیں بچ رہی ہے۔

کاشتکاروں کے مطابق ٹماٹر کی فصل مزید 2 ماہ تک چلے گی، تاہم موجودہ صورتحال سے مایوس بہت سے کاشتکاروں نے اپنی فصل پر حل چلادیا اور کچھ اب بھی اچھے ریٹ ملنے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نے نہ صرف ٹماٹر کی فصل مٹی میں ملادی ہے بلکہ آئندہ سیزن کیلئے دیگر فصلوں کا مستقبل بھی انتہائی غیر یقینی ہوگیا ہے۔

مزید :

کسان پاکستان -بزنس -