سعودی عرب میں کورونا سے ایک ہی دن میں کتنی اموات ہوگئیں؟ محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کردیے

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا وائرس کے 1197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 166 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 16 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 9 اموات کے باعث یہاں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اب تک 2 ہزار 215 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔