رمضان المبارک میں آج کل مسجد الحرام کے اندر کیا مناظر ہیں؟ دل دکھی کر دینے والی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

رمضان المبارک میں آج کل مسجد الحرام کے اندر کیا مناظر ہیں؟ دل دکھی کر دینے ...
رمضان المبارک میں آج کل مسجد الحرام کے اندر کیا مناظر ہیں؟ دل دکھی کر دینے والی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال ماہ صیام کے دوران مسجد الحرام میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہاں سے ایسی تصاویر سامنے آ رہی ہیں کہ دیکھ کر ہر مسلمان دکھی ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق لگ بھگ ہر مسلم ملک میں لاک ڈاﺅن ہے اور لوگ رواں ماہ مقدس میں گھروں میں عبادات کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ مسجد الحرام میں بھی لوگوں کے نماز پڑھنے پر پابندی ہے۔ پہلے روزے میں خانہ کعبہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیت اللہ کے سامنے چند درجن لوگ نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں اور وہ بھی ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر کھڑے ہوتے ہیں۔
قبل ازیں نماز کے وقت اگر بیت اللہ کے احاطے کی تصاویر دیکھیں تو انسان ہی انسان نظر آتے ہیں اور کسی ایک جگہ سے بھی فرش نظر نہیں آتا لیکن اب معاملہ اس کے بالکل برعکس ہو چکا ہے۔ یہ صورتحال بیت اللہ پر ہی موقوف نہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی مساجد بھی سنسان ہو چکی ہیں جہاں ماہ مقدس میں رونقیں کبھی عروج کو پہنچ جایا کرتی تھیں، اب وہاں مساجد کے عملے کے چند لوگ نماز ادا کر رہے ہیں اور باقی نمازیوں کو حکومتوں نے گھروں میں نماز ادا کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

مزید :

عرب دنیا -