جمائما خان کے بھائی کو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

جمائما خان کے بھائی کو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
جمائما خان کے بھائی کو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی بین گولڈسمتھ کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق بین گولڈ سمتھ اور ان کی اہلیہ جمائما(جو بین کی بہن جمائما گولڈ سمتھ کی ہم نام ہیں) کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس نام انہوں نے اپنی 15سالہ آنجہانی بیٹی کے نام کی نسبت سے ویٹا آئرس گولڈ سمتھ رکھ دیا ہے۔ گزشتہ سال بین گولڈ سمتھ کی بیٹی آئرس گولڈ سمتھ کی ایک حادثے میں موت ہو گئی تھی اور اس حادثے کی وجہ سے بین اور جمائما ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنی بھتیجی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ جمائما گولڈ سمتھ نے ایک پوسٹ میں اپنے بھائی بین کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو اٹھا رکھا ہوتا ہے اور شفقت سے اسے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ ”ویلکم ہوم، ویٹا آئرس گولڈ سمتھ۔ میری ننھی بھتیجی آج ہسپتال سے گھر پہنچی ہے۔ وہ دو ہفتے تک آئی سی یو میں رہی اور اس کی حالت تشویشناک رہی لیکن ذہین ڈاکٹروں اور نرسز کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے وہ معجزانہ طور پر صحت مند ہو گئی۔“

مزید :

برطانیہ -