پہلگام واقعہ، بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا
نئی دہلی،سرینگر،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ایجنسیاں) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو سرینگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔رپورٹس کے مطا بق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وا د ی کے مکینوں کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی کے مطابق بھا ر ت میں بھی کشمیری طلبہ کو ہرا ساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ ہما چل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروا زے توڑ کر طلبہ پر حملہ بھی کیا گیا۔ادھربھارت نے پہلگام میں پیش آنیوالے واقعہ کے دوسرے روزواقعہ کو جواز بنا کر ناپسندیدہ شخصیا ت قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحر یر ی طور پر آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق بھار ت نے پاکستانی ناظم الامور سعداحمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا اور ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس ان کے حوالے کیے، ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس کے بعد ان کوایک ہفتے میں ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا۔ذرائع کا بتانا ہے بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آ گا ہ کر دیا ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے بھارت میں گور نمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل کو بند کر دیا ہے۔دریں اثنا بھارت نے آبی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔ذرائع کے مطابق بھار ت کی جانب سے دریائے جہلم کا 5 ہزار کیوسک اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روک لیا گیا ہے۔دریائے جہلم میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 49 ہزار کیوسک تھا، دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیو سک ہے، اسی طرح دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک تھا، جبکہ دریائے چناب میں آج پانی کا بہاؤ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھار ت نے دریائے چنا ب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے تعمیر کر رکھے ہیں، دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں دریاؤں پر بھارت اس سے پہلے بھی آبی دہشت گردی کرتا رہا ہے۔دوسری طرف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھا ر ت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصو بہ بنا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2003ء سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بیگنا ہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوا ہے، 56 بیگناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذر یعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبر دستی پاکستان کیخلاف زہر اگلوا سکتا ہے، ان قیدیوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے دہشتگرد ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں پہلگام حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سکیورٹی اجلاس ہوا،سکیورٹی اجلاس میں وزیر داخلہ ا مت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ نے شرکت کی، اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت دیول اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر وزرا بھی موجود تھے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطا بق مودی کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس میں اٹاری چیک پوسٹ، واہگہ بارڈر کو بند کرنے سمیت بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے گئے۔ سکیورٹی اجلا س میں بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا، بھارت نے سندھو ندی سمجھوتہ، سندھ طاس معاہدہ فوری ختم کرنے اور پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا، سارک ویزا استشنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائیگی۔غیرملکی خبر رساں ادا ر ے کے مطابق پہلگام حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشتگرد اور ان کی پشت پناہی کر نیوا لوں کی شناخت کریگا، ان کا پیچھا کریگا اور انہیں سزا دیگا، ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نر یند ر مودی نے کہا، میں واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں جس نے بھی یہ حملہ کیا ہے اور جنہوں نے اس کی منصوبہ بندی کی، ان کو ان کے خیالات سے بڑھ کر قیمت چکانی ہو گی۔ وزیرِاعظم مو د ی نے مز ید کہا وہ یقینا قیمت ادا کرینگے، جو بھی معمولی زمین ان دہشتگردوں کے پاس ہے، اس کو ملیا میٹ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ 1.4 ارب بھارتیوں کے عزم سے دہشتگرد و ں کی کمر ٹو ٹے گی۔ نریندر مودی نے ہندی کے بجائے انگلش زبان میں تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا، دہشتگردوں کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائیگا۔ انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
بھارتی جارحیت