بھارتی فوجی کی سر عام نریندر مودی کو گالیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارتی فوجی کی سر عام نریندر مودی کو گالیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی
بھارتی فوجی کی سر عام نریندر مودی کو گالیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی نے نریندر مودی کی دھلائی کر دی ۔

"آج نیوز" کے مطابق   بھارتی فوجیوں کی اصل حالت  یہ ہے جو چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نہ دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُس نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خوب برا بھلا کہا۔

ویڈیو میں وہ انصاف کا تقاضا کررہا ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فوج کے ساتھ ایک اور فوجی بیٹھا ہوا ہے جبکہ کچھ آس پاس موجود ہیں۔

بھارتی فوج نے کہا پاکستان گئے تھے وہ چائے پیتے آپ کی خبر چل رہی تھی، ہمارے دیش میں میڈیا زندہ نہیں ہے، اپنے ملک کے وزرا ءسے مطالبہ کرتے ہوئے فوجی نے کہا آپ اگر انصاف نہیں دےسکتے تو کیا پاکستان کے وزیراعظم سے انصاف مانگوں؟ کیوں سیاست کھیل رہے ہو۔ یہ ڈرامہ بند کر دیں۔ اگر دیش کو سبنھالنا نہیں آتا تو چھوڑ دیں یہ ”سینک“ کیا سنبھالیں گے!