سوات، کالام سڑک اثریت اور پشمال کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند، سیاحوں کا کالام میں پھنسنے کا خدشہ

سوات، کالام سڑک اثریت اور پشمال کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند، سیاحوں کا کالام ...
سوات، کالام سڑک اثریت اور پشمال کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند، سیاحوں کا کالام میں پھنسنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سوات، کالام سڑک اثریت اور پشمال کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہونے سے سیاحوں کا کالام میں پھنسنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند ہے ، سڑک بند ہونے کے باعث اسلام آباد  اورپشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے آؤٹ کیا جارہا ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق  سڑک بحالی کا کا م جاری ہے ، مسافر مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے درخواست کی کہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔