وزیر اعلیٰ پنجاب کا بس کھائی میں گرنے سے زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لسبیلہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔