ڈی ایس ریلوے کی اولڈ انجن شیڈ ملازمین کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

ڈی ایس ریلوے کی اولڈ انجن شیڈ ملازمین کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کی اولڈ انجن شیڈ کے ملازمین کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن پاکستان محمد سفیان سرفرازڈوگر نے اولڈ انجن شیڈ ریلوے لاہور کے ڈویژنل مکینیکل انجینئر ون عاصم تسنیم کھوکھر، ڈویڑنل مکینیکل انجینئر ٹو عاطف اشفاق اور اسسٹینٹ مکینیکل انجینئر ذین علی خان کو انجنوں کی کارکردگی اور انجن شیڈ میں صفائی سے متعلق ہدایات دیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے انجن شیڈ ملازمین کے مسائل حل کرنے اور چھتوں کی مرمت اور تبدیلی سے متعلق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر سخاوت علی کو موقع پر جلد از جلد مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے انجن شیڈکے ملازمین کی کی طرف سے دی جانے والی درخواتوں پر احکامات جاری کیے ہیں ۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے انجن شیڈ میں پانی کی سپلائی اور ڈرینیج سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔