جیکب آباد:ڈکیتی پر مزاحمت،ڈاکو اور مالک مکان جاں بحق
جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آباد میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران ڈاکو اور مالک مکان جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے علاقے ٹھل میں ایک گھر میں ڈکیت گھس گئے۔اس دوران اہلخانہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر گولیاں چل گئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے دوافراد لقمہ اجل بنے جن میں سے ایک ڈاکو جبکہ دوسرا گھر کا مالک تھا۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیاجائے گا۔