ناشتہ نہ کرنے کے اثرات !
صبح کا ناشتہ ہمارے دن کی سب سے پہلی اور اہم غذا ہے لیکن دنیا بھر میں کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں ناشتہ کرنا پسند نہیں ہوتا، ان کی یہ عادت ان کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صبح کا پہلا کھانا چھوڑنا توقع سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔دنیا کے کچھ خطے ایسے ہیں جہاں لوگوں کی اوسط عمر دوسروں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے ۔ ناشتہ جسم کو دن کے آغاز کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے اور آپ کو صحت بخش غذا_¶ں سے دن کا آغاز کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
ناشتہ چھوڑنے کے صحت پر ہونے والے منفی اثرات :
توجہ مرکوز کرنے میں دشواری:ناشتہ ہمارے دماغ کو وہ توانائی فراہم کرتا ہے جو اسے دن شروع کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے ۔ اس کے برعکس، ناشتہ چھوڑنے سے دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کے لیے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جن لوگوں نے ناشتہ چھوڑ دیا یا غیر صحت بخش کھانوں سے دن کا آغاز کیا ان کی کارکردگی دن بھر خراب رہی۔ ایسے افراد کے لیے اپنے کاموں پر توجہ مرکوز کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔
تنا_¶ کا شکار :تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنا نہ صرف جذباتی تنا_¶ پر اپنا ردِّعمل ظاہر کرتا ہے بلکہ جسمانی تنا_¶ کے ردِّعمل کو بھی بدل دیتا ہے۔ اس کے علاوہ صبح کا ناشتہ چھوڑنے سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بھوک بڑھ جاتی ہے جبکہ ذہنی اور جسمانی تنا_¶ بڑھتا ہے ۔
موڈ اور نیند متاثر ہوتی ہے :اگر آپ اکثر ناشتہ نہیں کرتے تو اس عادت سے نیند اور موڈ دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ کالج کے طلباءپر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ ناشتہ چھوڑنے سے نیند کے معیار پر اثر پڑتا ہے اور ڈپریشن کی علامات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ چھوڑنے سے نیند کے معیار، موڈ اور غذائی عادات میں تبدیلی آتی ہے۔ جو لوگ ناشتہ کرتے ہیں ان کی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور جب وہ صبح اٹھتے ہیں تو ان کا موڈ بہتر ہوتا ہے ۔