برفانی تودے پر سوتے بھالو کی تصویر نے  عالمی ریکارڈ بنا لیا !

  برفانی تودے پر سوتے بھالو کی تصویر نے  عالمی ریکارڈ بنا لیا !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برفانی تودے پر سوتے سفید بھالو کی تصویر نے وائلڈ لائف فوٹوگرافی آف دی ایئر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا۔یہ تصویر جس کا عنوان’آئس بیڈ‘ رکھا گیا ہے برطانیہ کے فوٹوگرافر نیما سرکھانی نے ناروے کے خطے ’سویلبرڈ‘میں کھینچی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نیما سرکھانی نے ناروے کے اس علاقے میں برفانی بھالو کی تلاش میں تین دن گزارے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ دھند کی وجہ سے وہاں کوئی بھالو نہیں دیکھ سکے، پھر جیسے ہی ان کا جہاز سمندری برف کے پاس پہنچا تو اُنہوں نے دو برفانی بھالو دیکھے ۔اس حوالے سے نیما سرکھانی نے کہا کہ مجھے پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے جس کے لیے95 ممالک سے تقریباً 50,000 لوگ امیدوار تھے ۔اُنہوں نے بتایا کہ میری اس تصویر کو میوزیم کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر ایگزیبیشن میں 30 جون تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔نیما سرکھانی نے اپنی تصویر کے بارے میں کہا کہ اگرچہ موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں مگر مجھے توقع ہے کہ اس تصویر سے لوگوں میں امید بڑھے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے پاس مسائل کو حل کرنے کے لیے وقت موجود ہے۔ برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے زیر تحت ہونے والے ایوارڈز کے منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا حصّہ بننے والی تصاویر کے لیے 75 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے ۔ نیما سرکھانی کی یہ دل کو چھونے والی تصویر ہمیں اپنے سیارے زمین کی خوبصورتی اور نزاکت سے محظوظ کرتی ہے۔

مزید :

کارٹون -