مراکش میں انسانی قدموں کے 90 ہزار سال پرانے نشانات دریافت !

  مراکش میں انسانی قدموں کے 90 ہزار سال پرانے نشانات دریافت !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سائنسدانوں نے شمال مغربی مراکش میں 90 ہزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت کیے ہیں۔ یہ انسانوں کی موجودہ نسل Homo sapiens کے شمالی افریقہ میں ملنے والے قدیم ترین نشانات ہیں۔مراکش، جرمنی، سپین اور فرانس کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے قدموں کے ان نشانات کو جولائی 2022ءمیں مراکش کے شہر العرائش کے قریب ایک ساحلی علاقے میں دریافت کیا تھا۔اب اس دریافت کے حوالے سے تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے برفانی عہد سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے قدموں کے 85 نشانات دریافت کیے ۔ان نشانات کے حجم سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ بچوں، نوجوانوں اور بالغ افراد کے قدموں کے نشانات ہو سکتے ہیں۔محققین کے مطابق 85 میں سے 31 نشانات ممکنہ طور پر بچوں کے ہیں، 26 نوجوانوں جبکہ 24 بالغ افراد کے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی 4 کے بارے میں عمر کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے ماڈل کے نتائج مکمل طور پر ٹھوس نہیں۔یہ نشانات جولائی 2022ءمیں دریافت ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پر کوئی اسٹرکچر دریافت نہیں ہوا،تو ہوسکتا ہے کہ یہ جگہ گزرنے کا راستہ ہو یا غذائی گزرگاہ ہو۔محققین نے بتایا کہ اس عہد کے افراد شکاری تھے، مگر ہو سکتا ہے کہ جن افراد کے قدموں کے نشانات ہمیں ملے ہیں وہ مختلف وسائل کو تلاش کر رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ متعدد تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ساحلی علاقے ہمیشہ سے مختلف وسائل جیسے خام مال، شکار یا پودوں کے لیے اہم رہے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے شمالی افریقہ بالخصوص مراکش کی اہمیت ثابت ہوتی ہے اور موجودہ عہد کے انسانوں کی وہاں موجودگی کے اوّلین آثار ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی افریقہ میں کسی اور جگہ برفانی عہد کے قدموں کے نشانات نہیں ملے ، تو یہ اس خطے کے قدیم ترین قدموں کے نشانات ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں ڈیڑھ لاکھ سال پرانے جبکہ سعودی عرب میں ایک لاکھ 2 سال پرانے قدموں کے نشانات دریافت ہو چکے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے ۔

مزید :

کارٹون -