دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی !

 دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے ۔یہ انتباہ امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کیا گیا۔3 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں دو تہائی سے زائد یا 71فیصد کمی آئی ہے ۔کچھ مقامات پر یہ شرح توقعات سے 3 گنا زیادہ ہے۔اس تحقیق میں گزشتہ 100برسوں کے دوران بننے والے 15لاکھ کنوﺅں میں پانی کی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں کمی خشک ماحول میں زیادہ تیزی سے ہوتی ہے ۔کچھ ممالک میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کا مسئلہ بہت زیادہ پھیل چکا ہے ۔محققین نے بتایا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کی ممکنہ وجہ آبپاشی کا نظام ہے۔رپورٹ کے مطابق زراعت کے لیے زیر زمین پانی کو پمپ کے ذریعے بہت زیادہ کھینچنے سے یہ مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے ، خاص طور پر ایران جیسے ملک میں مستقبل قریب میں پانی کا حصول بہت مشکل ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 40برسوں کے دوران مختلف خطوں میں موسم زیادہ خشک ہوا ہے جس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کی رفتار بڑھ گئی ہے۔اس کے مقابلے میں کچھ خطوں جیسے سعودی عرب میں زیر زمین پانی کی سطح مستحکم رہی یا بہتر ہوگئی۔ایسا پالیسیوں میں تبدیلیاں کرنے سے ہوا۔محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنی کوششوں سے حالات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مثال کے طور پر تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں 1980ءاور90 کی دہائی میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی آئی تھی مگر پانی کو کھینچنے کے قوانین میں تبدیلیوں سے اسے ریورس کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔سپین میں بھی اس طرح کی پالیسیوں سے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔

مزید :

کارٹون -