2023ءمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

   2023ءمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

2023ءمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، شہری ملکی تاریخ کاسب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبور رہے۔ پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 116روپے 58 پیسے تک مہنگی ہوئیں ،روپے کی بے قدری بھی جاری رہی،آئی ایم ایف شرائط کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر 60روپے لیوی عائد کی گئی، پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 116روپے 58پیسے تک مہنگی ہوئیں ۔ 2023ءمیں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری رہی ۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت لیوی میں اضافے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بنیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سال 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی تھیں جب فی لیٹر پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ331 روپے 38 پیسے اورفی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہو گئی؛تاہم یکم اکتوبر 2023ءسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا۔

 ٭٭٭

2024ءمیں دنیا کی نصف آبادی پہلی مرتبہ پولنگ اسٹیشنوں کا ر_±خ کرے گی !

نئے سال میں دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی اپنے ممالک کی نئی قیادت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گی۔جنوری میں تائیوان سے شروع ہونے والا انتخابات کا یہ سلسلہ بنگلادیش ، پاکستان ، انڈونیشیا ، روس، بھارت اور برطانیہ سے ہوتا ہوا امریکہ کے صدارتی انتخابات تک جائے گا۔برازیل اور ترکیہ میں عام انتخابات تو نہیں ہوں گے، البتہ لوکل اور میونسپل انتخابات ہوں گے۔اسی طرح اگلے سال یورپی یونین کے 27 رکن ممالک بھی نئی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔ اس طرح ایک اندازے کے مطابق 2024ءمیں دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی پہلی مرتبہ پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کرے گی۔

 ٭٭٭

 ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری !

 ترکیہ نے پاکستانیوں کے لئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو اُن پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ نئے ای ویزا سسٹم کی وجہ سے درخواست دہندگان قیمتی وقت اور محنت کی بچت کر کے آسانی سے درخواست کے پورے عمل کو آن لائن مکمل کر سکیں گے۔ ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے۔ تاہم ، ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول بارے قیام کے لئے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کے لئے درخواست دینا ضروری ہوگی۔

 ٭٭٭

 ٭٭٭

 ٭٭٭

مزید :

کارٹون -