اپوزیشن کاکے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا اعلان

 اپوزیشن کاکے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا اعلان
 اپوزیشن کاکے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار لائیں گی۔صوبیہ شاہد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر  کیلئے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لئے بھرپور کام کرے گی۔