خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خاتون رکن کو دیئے جانیکا امکان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خاتون رکن اسمبلی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ چترال سے منتخب خاتون رکن اسمبلی ثریا بی بی نے ڈپٹی سپیکر شپ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ڈپٹی سپیکر شپ کا عہدہ ثریا بی بی کو دینے کا حتمی فیصلہ آج یا کل کیا جائیگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی کے 71 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی بھی ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے امیدوار ہیں ، بابر سلیم اور قاسم علی شاہ کے انکار کے بعد ثریا بی بی اور شیر علی آفریدی نے ڈپٹی سپیکرشپ میں دلچسپی ظاہر کی۔