اندرون سندھ میں 5 ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک تفصیلات

اندرون سندھ میں 5 ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک ...
اندرون سندھ میں 5 ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے ضلع جیکب آباد میں 5 ملزمان نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کردی۔

جیکب آباد کے ٹھل اے سیکشن تھانہ کی حدود میں علی اصغر اور ریاض رند نامی ملزمان نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغوا کیا۔ پانچوں ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اغوا کرنے کے بعد نشہ آور چیز دے کر بیہوش کیا، جب اسے ہوش آیا تو وہ سڑک پر پڑی ہوئی تھی، لوگوں نے اسے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔