پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے سیاحوں کو واپس کیوں بھیجا رہا ہے؟

پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے سیاحوں کو واپس کیوں بھیجا رہا ہے؟
پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے سیاحوں کو واپس کیوں بھیجا رہا ہے؟

  

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں   متعدد سیاح کورونا وائرس کے باجود ان علاقوں میں پہنچ گئے تھے جس پر تشویش کااظہارکیاجا رہا تھا۔

بی بی سی کے مطابق نتھیاگلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ہے اور سیاحوں کو واپس بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود سیاحت پر پابندی قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، جی ڈی اے اور پولیس نے گلیات میں آپریشن کیا۔ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق نتھیاگلی میں موجود سیاحوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

کھلے ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز کو وارننگ دی گئی اور ان پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’صوبائی حکومت کے احکامات کو ہر صورت نافذ کیا جائے گا۔‘