ہمت کارڈ منصوبے میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا فیصلہ،کارڈ ہر مستحق تک بروقت پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں: سہیل شوکت بٹ

ہمت کارڈ منصوبے میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا فیصلہ،کارڈ ہر مستحق تک بروقت ...
ہمت کارڈ منصوبے میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا فیصلہ،کارڈ ہر مستحق تک بروقت پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں: سہیل شوکت بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہمت کارڈ منصوبے میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے ضلع بہاولنگر کے اراکین اسمبلی کو سوشل ویلفیئر کے دفتر میں دعوت دی۔ضلع بہاولنگر سے 240-PP کے ایم پی اے محمد سہیل خان زاہد اور 242-PP کے ایم پی اے کاشف نوید نے اس دعوت میں شرکت کی اور سہیل شوکت بٹ نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اراکین اسمبلی کو ضلع بہاولنگر میں ہمت کارڈ منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور منصوبے پر موثر عملدرآمد کے لیے ان سے تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ بہاولنگر میں ہمت کارڈ منصوبے پر شفافیت کے لیے مقامی قیادت کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ہمت کارڈ ہر مستحق تک بروقت پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں اور پنجاب بھر میں ہمت کارڈ منصوبے پر پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ7500 روپے کا وظیفہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایسے افراد کو تحفہ ہو گا جو کسی بھی جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار ہیں۔ بہاولنگر سمیت پورے پنجاب میں منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں اراکین اسمبلی کا تعاون درکار ہے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت ہی درحقیقت عوام کے درد کو محسوس کرتی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہم اپنے ضلع میں ہمت کارڈ کو مستحقین تک پہنچانے میں مکمل تعاون کریں گے۔