ضلع کرم میں2 قبائل کے مابین شدید فائرنگ اور راکٹ حملے، 37 افراد زخمی

ضلع کرم میں2 قبائل کے مابین شدید فائرنگ اور راکٹ حملے، 37 افراد زخمی
ضلع کرم میں2 قبائل کے مابین شدید فائرنگ اور راکٹ حملے، 37 افراد زخمی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ویب ڈیسک) ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر 2  قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام سے جاری ہے جس کے نتیجے میں 37 زخمی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔"آج نیوز" کے مطابق  فائرنگ سے اب تک مجموعی طور پر 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے،علاقہ بالش خیل پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوگئے اور پیواڑ و تری منگل کے علاقوں میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،  فائرنگ سے کشیدہ صورتحال کے باعث مین شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ فائربندی کے لیے کوشش جاری ہے، فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔