صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث2 افراد گرفتار، یہ کون ہیں ؟ افسوسناک انکشاف 

صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث2 افراد گرفتار، یہ کون ہیں ؟ افسوسناک انکشاف 
صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث2 افراد گرفتار، یہ کون ہیں ؟ افسوسناک انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی واردات میں ملوث اجرتی قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اجرتی قاتل نے 1  لاکھ روپے کےعوض صحافی حسن زیب کو قتل کیا۔

صحافی حسن زیب کو قتل کرنے کی واردات کے دوران ملزم زوہیب موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اجرتی قاتل بلال نے فائرنگ کی۔ صحافی حسن زیب قتل واردات میں مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی کا کردار اہم ہے۔ مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی نے اجرتی قاتل سے سودا کیا۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔