حاملہ خواتین کے لئے وہ انتہائی مجرب تعویذ جو انہیں زچگی کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے 

حاملہ خواتین کے لئے وہ انتہائی مجرب تعویذ جو انہیں زچگی کے مسائل سے محفوظ ...
حاملہ خواتین کے لئے وہ انتہائی مجرب تعویذ جو انہیں زچگی کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موجودہ دور میں خو اتین کوزچگی کے دوران بے شمار مسائل پیش آرہے ہیں۔اس میں سہولت پسند زندگی کا بڑا عمل دخل ہے لیکن ساتھ کچھ شیطانی اثرات بھی ایسے موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے خواتین کو بچے کی ولادت کے دوران انتہائی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے ۔بڑا آپریش کرنا پڑتا ہے،نارمل ڈلیوری بھی ہو تو انہیں ہفتوں مہینوں آرام کرنا پڑتا ہے حالانکہ حضرت آدم ؑ سے لیکر آج کے زمانہ میں بھی کئی ملکوں میں خواتین فطری طریقے سے بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اگلے روز کام کاج میں نظر بھی آتی ہیں۔ حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران تکالیف سے بچانے کے لئے ایک تعویذ انتہائی مجرب نسخہ کے طور پر مشہور ہے ۔جو خواتین یہ تعویذ استعمال کرتی ہیں انہیں اللہ کے حکم سے دوران زچگی مسائل پیش نہیں آئیں گے ۔خاص طور پر اس روحانی علاج کو قبل از وقت کرلیا جائے تو بڑے آپریشن کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی ،انشا اللہ 
حضرت علامہ امام ابن القیم الجوزیۃ رحمتہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں:
’’محدث خلال کہتے ہیں کہ ہمیں ابوبکر المروزی نے بیان کیا کہ حضرت ابو عبد اللہ امام احمد ابنِ حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس ایک شخص تشریف لایا اور اُس شخص نے عرض کیا کہ دو دن سے ایک عورت بچے کی ولادت کی مشکل میں مُبتلا ہے، آپ ؒ اس کے لیے کوئی تعویذ لکھ کر دیجئے ۔ تو حضرت ابو عبد اللہ امام احمد ابنِ حنبل ؒ ٗ نے فرمایا’’ تم ایک کُھلا پیالہ اور زعفران لے آؤ‘‘ حضرت امام مروزی ؒ میں نے حضرت ابو عبد اللہ امام احمد ابنِ حنبل ؒ ٗ کو بہت سے لوگوں کے لیے یہ تعویذ لکھتے ہوئے دیکھا ۔

’’اے جان سے جان کو پیدا فرمانے والے اور جان کو جان سے خلاصی عطا فرمانے والے اور جان کو جان سے نکالنے والے! اس کو خلاصی عطا فرما‘‘۔
جب کسی عورت پر یہ مُشکل آپڑے کہ اُس کے بچے کی ولادت نہ ہو رہی ہو تو اُس کے لیے بھی انہیں الفاظ سے تعویذ لکھ دو۔
حضرت علامہ امام ابن القیم الجوزیۃ رحمتہ اللہ تعالیٰ مزید لکھتے ہیں:
’’تنگئ ولادت کی آسانی کے لیے سورۃ الانشقاق کی ابتدائی چار آیاتِ مُبارہ ایک صاف برتن میں لکھ کر پھر اُس میں پانی ڈال کر حاملہ عورت کو پلایا جائے اور اس کے پیٹ پر چھڑکا جائے‘‘۔
( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -