جیکب آباد میں دستی بم حملہ

سورس: Pixabay
جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر جیکب آباد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب آباد میں نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت غلام مصطفیٰ جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار شدید زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، دھماکے کی جگہ سے مقامی لوگوں نے ایک مشتبہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔