پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں پہلی جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان کا بیان

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں پہلی جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان ...
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں پہلی جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی بار جیت کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایسا میری کپتانی میں ہوا جس پر فخر ہے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان سے کافی قریب آ کر میچز ہار جاتے تھے لیکن آج کی جیت ہمارے ملک کے لیے قابل فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شارجہ کی پچ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا ،ہم نے وکٹ پر تھوڑا کھیل دیکھ کر اپنا گیم پلان کیا تھا ۔ افغان کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ٹاپ آرڈر پر محنت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ صرف ایک سیریز کی بات نہیں ہے بلکہ ورلڈ کپ تک ہم نے اپنے ٹاپ آرڈر کو ٹھیک کرنا ہے ،ہمارے پاس مہارت کی کمی نہیں ہے ، ہمیں صرف صحیح وقت پر صحیح شارٹس کھیلنی ہیں۔

مزید :

کھیل -