مسلح افواج کی پریڈ بارش کے سبب منسوخ کر دی گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ بارش کے سبب منسوخ کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایوان صدر حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی پریڈ ایوان صدر کی پارکنگ میں منعقد ہونا تھی تاہم اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر (پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسم کی خرابی اور بارش کے سبب یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کی گئی۔