پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، لاہور اور ملتان سمیت کئی شہروں سے متعدد گرفتاریاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں سے درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کے گھر گزشتہ روز سیالکوٹ میں چھاپہ مارا گیا تاہم وہ پولیس کو گھر پر نہیں ملے۔ ملتان سے پولیس نے مقامی رہنما جاوید انصاری سمیت 26 کارکنان کو حراست میں لیا۔ رحیم یار خان سے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی کئی کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔