مفت آٹے کیلئے لائن میں کھڑا معمر شخص دم توڑ گیا، ڈپٹی کمشنر بھکر کا انکوائری کا حکم

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھکر میں مفت آٹے کے حصول کیلئے لائن میں کھڑا معمر شخص دم توڑ گیا، ڈپٹی کمشنر بھکر نے انکوائری کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھکر کی نوتک یونین کونسل میں 66 سالہ الہی بخش صبح 6 بجے سے مفت آٹا لینے کیلئے آیا ہوا تھا۔ لائن میں طویل انتظار کے بعد جب باری آنے پر آٹا وصول کیا تو الہی بخش گر گیا۔
ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا جس کے مطابق الہی بخش کی طبیعت خراب ہونے پر گر پڑا، معائنہ کیا گیا تو جان نکل چکی تھی۔
ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا، انہوں نے کہا کہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔