رمضان پیکج جائزہ اجلاس، وزیراعظم نے مفت آٹے کیلئے اہل افراد کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت کردی

رمضان پیکج جائزہ اجلاس، وزیراعظم نے مفت آٹے کیلئے اہل افراد کی فوری رجسٹریشن ...
رمضان پیکج جائزہ اجلاس، وزیراعظم نے مفت آٹے کیلئے اہل افراد کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت کردی
سورس: Twitter/@CMShehbaz

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا سکیم کیلئے ایسے اہل افراد جو رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے ایسے اہل افراد جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ان کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بی آئی ایس پی رجسٹریشن کیلئے اپنے کاؤنٹرز قائم کریں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔