عمران خان آئین شکنی میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے: شرجیل میمن

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان آئین شکنی میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے، ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین توڑا گیا، آئین شکنی کی گئی، اسمبلی تحلیل اور آئین شکنی پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ ملک کو کمزور کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ میں 78 لاکھ خاندانوں کو سستا آٹا فراہم کرے گی، ذخیرہ اندوزوں ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔