قصور،مختلف مقامات پر2خواتین اور2لڑکوں سے بد اخلاقی,ملزمان ویڈیوز بھی بناتے رہے

قصور( بیورورپورٹ)مختلف مقامات پر2 خواتین اور دو لڑکوں کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق الفلاح کالونی کھڈیاں کی رہائشی 30 سالہ (ص) بی بی نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ محلہ رحمان آباد کھڈیاں کا رہائشی محمد نیاز ولد محمد ریاض انصاری میرے گھر آیا اور مجھے بد اخلاقی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا ۔ سید پور سے (الف)نے کال کر کے پولیس کو بتایا کہ میرے خاوند کے دوست نے مجھے بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔
علاوہ ازیں 3 اوباش بستی سوہن کے رہائشی ذوالفقار ولد طالب حسین نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ میرا 13سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ بستی سوہن کے رہائشی مدثر علی ولد محمد علی اور عبد الرحمان ولد شاکر بھٹی نے میرے بیٹے کو ورغلاءپھسلا کر جھاڑیوں میں لے گئے، باری باری بداخلاقی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ نواں کوٹ میں اوباش ملزم شاہ زیب ولد عبد الغفار ماچھی نے 5سالہ بچے کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس مصروف کارروائی ہے۔