امریکہ میں ہوا کے بگولے نے 160 کلومیٹر تک تباہی پھیلادی، 23 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ میں ہوا کے بگولے نے 160 کلومیٹر تک تباہی پھیلادی، 23 افراد ہلاک، درجنوں ...
امریکہ میں ہوا کے بگولے نے 160 کلومیٹر تک تباہی پھیلادی، 23 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعہ کے روز دیر گئے امریکی ریاست  مسیسیپی میں طوفان اور بگولے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، ریاست کی ہنگامی انتظامی ایجنسی نے کہا کہ ٹوئسٹر نے  160 کلومیٹر سے زیادہ تک تباہی پھیلائی ۔

مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں بتایا کہ مغربی مسیسیپی کے 200 افراد پر مشتمل قصبہ سلور سٹی میں طوفان کے آنے کے بعد  چار افراد لاپتہ ہو گئے۔

اس تباہی کا موازنہ 2011 میں جوپلن، میسوری میں آنے والے بگولے سے کیا جا رہا ہے جس میں 161 افراد ہلاک ہوئے تھے.نیوز نیٹ ورکس کی طرف سے شائع ہونے والی تباہی کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پوری عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی  ہوئی ہیں.