حمزہ مجید، ایک ایسی شخصیت جن کا اولین مقصد ہی روشن مستقبل ہے
اگر آپ ٹیکنالوجی یا رئیل اسٹیٹ کے شعبوں سے واقف ہیں تو آپ نے حمزہ مجید کا نام سنا ہی ہوگا جو کئی سالوں سے ان دونوں شعبوں میں اپنا نام بنارہے ہیں۔ حمزہ مجید ای کامرس اور رئیل اسٹیٹ جیسے میدانوں میں بہتری اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا بنیادی ویژن پاکستان میں ان شعبوں کا روشن مستقبل ہے۔ اس سلسلے میں ان کے چند معروف منصوبوں میں سے ایک ہے وائز مارکیٹ پاکستان (WiseMarketPakistan)جو ٹیک انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
تاہم، آپ میں سے کچھ لوگ شاید نہ جانتے ہوں کہ حمزہ مجید کون ہیں اور کس پراجیکٹ کی سربراہی کررہے ہیں؟ تو ملیے حمزہ مجید سے اور جانیے کہ پاکستان کے مستقبل کے بارے اُن کا وژن کیا ہے؟
اس بلاگ میں ہم مندرجہ ذیل موضوعات پر بات کریں گے:
حمزہ مجید کون ہیں؟
انہوں نے کون سے پراجیکٹس متعارف کروائے؟
ایک ایسی شخصیت جن کا اولین مقصد ہی روشن مستقبل ہے۔
تو شروعات کرتے ہیں ان کے مختصر تعارف سے:
حمزہ مجید کون ہیں؟
حمزہ مجید ٹیک انڈسٹری میں 15 سال سے زیادہ اور رئیل اسٹیٹ میں 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے شخص ہیں جنہوں نے ان دونوں صنعتوں میں انقلاب لانے کو اپنا مشن بنالیا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ انتھک محنت کررہے ہیں اور اسی حوالے سے کچھ بڑے اقدامات بھی کرچکے ہیں۔
وہ ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ دونوں شعبوں میں مضمون پس منظر رکھنے والے ایک تجربہ کار پروفیشنل ہیں جو جدت اور مثبت تبدیلی کے ساتھ ایک باشعور قوت کے طور پر ابھرے ہیں۔ حمزہ مجید دونوں انڈسٹریز میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے نقطے پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اس حوالے سے وہ ایک متحرک رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ، دونوں شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے حمزہ مجید کا عزم نہ صرف مارکیٹ ٹرینڈز کے بارے میں ان کی گہری سمجھ بوجھ کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس مثبت تبدیلی کو پروان چڑھانے کے لیے ان کے خالص جذبے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ روشن مستقبل کی سوچ لیے، وہ ایسے اقدامات کو فروغ دے رہے ہیں جو روایتی طریقوں کو نئی شکل دینے اور جدت اور کارکردگی کے ایک نئے دور میں لانے کا عہد کرتے ہیں۔
انہوں نے کون سے پراجیکٹس متعارف کروائے؟
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ حمزہ مجید ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کیسے انقلاب لائیں گے؟ تو آپ کے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ہم بات کرتے ہیں ان کے 2 پراجیکٹس OZTechwork اور OZDevelopers کے بارے میں۔
وہ OZTechwork کے مالک اور OZDevelopers کے چیئرمین ہیں۔ یہ دونوں پراجیکٹس مخصوص شعبوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ OZTechwork ٹیک انڈسٹری جبکہ OZDevelopers رئیل اسٹیٹ انڈسٹری پر کام کرتے ہیں۔ آئیے! ان دونوں پراجیکٹس پر تفصیلی بات کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ دونوں پراجیکٹس کیسے اور کتنے شعبوں کو سنبھالے ہوئے ہیں؟
1: OZTechwork
OZTechwork ایک لمبے عرصے سے ٹیک انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کے نمایاں منصوبوں میں سے ایک کامیاب منصوبہ وائز مارکیٹ ہے جو ایک آن لائن مارکیٹ پلیس (Marketplace)ہے جہاں کسٹمرز ہر طرح کی پراڈکٹس خرید سکتے ہیں۔ اس وقت 4 ملکوں میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے جن میں شامل ہیں:
پاکستان
آسٹریلیا
نیوزی لینڈ
یو اے ای
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای میں متاثر کن کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں یہ پراجیکٹ حمزہ مجید (Owner) اور بلال زاہد (CEO) نے شروع کیا۔ موبائل فونز ہوں یا اس سے متعلقہ تمام پراڈکٹس، آپ اس ون سٹاپ شاپ سے ہر طرح کی پراڈکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ وائز مارکیٹ پاکستان کی کچھ کیٹیگریز درج ذیل ہیں:
موبائل فون
ٹیبلیٹس
سمارٹ واچز
سمارٹ بینڈز
ائیربڈز
پاور بینکس
وائرلیس نیک بینڈز
وال چارجرز
ائیر فون
گیمنگ کنسول
گھریلو اور لائف سٹائل کی اشیاء
لیپ ٹاپ
بچوں کے کھلونے
ہیلتھ اور بیوٹی پراڈکٹس
یہ صرف چند پراڈکٹس ہیں، وائز مارکیٹ پاکستان آپ کے لیے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر نئی، دلچسپ اور مفید چیزیں لے کر آتے ہیں۔ Marketplace ان لوگوں کے لیے ایک مکمل جگہ ہے جو بہترین ڈیوائسز حیرت انگیز قیمتوں پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وائز مارکیٹ کو پاکستان میں پہلی مرتبہ AppleiPhone15 لانے والی کمپنی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ فون لانے کے بعد انہوں نے پہلے تین AppleiPhone15ProMax امام الحق (کرکٹر)، حارث رؤف (کرکٹر) اور بلال منیر (یوٹیوبر) کو بطور تحفہ دیئے۔
وائز مارکیٹ پاکستان وقتاً فوقتاً مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں جیسا کہ 14 اگست 2023 کو کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں لکی ڈرا کے ذریعے ایک موٹرسائیکل بھی دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ وائز مارکیٹ پاکستان مختلف دکانداروں کو بھی اپنی چیزیں فروخت کرنے کے لیے ایک قابل بھروسہ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
مجموعی طور پر وائز مارکیٹ پاکستان بتدریج بہت زیادہ توجہ حاصل کرتے ہوئے آپ کی تمام ضروریات کے لیے پاکستان کے بہترین آن لائن سٹورز میں سے ایک بن رہ اہے۔ اس کے علاوہ، جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ حمزہ مجید کے پاس وائز مارکیٹ آسٹریلیا، وائز مارکیٹ نیوزی لینڈ اور وائز مارکیٹ یو اے ای جیسے بڑے اور کامیاب پراجیکٹس موجود ہیں۔
2: OZDevelopers
اب چلتے ہیں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی طرف اور دیکھتے ہیں کہ حمزہ مجید OZDevelopers کے ذریعے کن پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں؟ یہ کمپنی کئی سالوں سے لاہور کے رئیل اسٹیٹ بزنس کی مارکیٹ میں موجود ہے اور بحریہ سکائی اور لاہور سکائی جیسے بڑے منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ آئیے ان دونوں منصوبوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
1: BahriaSky
بحریہ سکائی رہائشی اور کاروباری مواقع کے ساتھ ایک بلند و بالا عمارت ہے۔ OZDevelopers کا یہ پراجیکٹ بحریہ آرچرڈ میں واقع ہے۔ اس جدید عمارت BahriaSky میں ان سرمایہ کاروں کی ترقی کے لیے توجہ دی گئی ہے جو اپنے کاروبار کے ذریعے مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے بہترین جگہ کی تلاش میں ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد خریداروں کو خریداری کا بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے کیونکہ یہ ایک شاپنگ مال کی طرح ہے لیکن اس میں رہائشی حصے بھی موجود ہیں۔ تاہم حمزہ مجید صرف بحریہ سکائی پر رکنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
سکائی کے نام سے پراجیکٹس پر کام جاری رکھتے ہوئے حمزہ مجید نے لاہور سکائی کا بھی آغاز کیا۔ لگژری کمیونٹی لیونگ کا نعرہ لیے یہ ایک انتہائی بامقصد منصوبہ ہے جو اپنی تکمیل کے بعد مارکیٹ میں بے حد مقبول ہوگا۔ OZDevelopers کا یہ پراجیکٹ فیروز پور روڈ پر واقعہ ایک اونچی کمیونٹی لیونگ عمارت ہے۔ اس Gated کمیونٹی کا بنیادی مقصد نہ صرف محفوظ رہائش بلکہ پرآسائش زندگی فراہم کرنا بھی ہے۔ ان سب کے علاوہ یہ لاہور سکائی پنجاب کی سب سے اونچی عمارت "Lahore Sky Tallest Building in Punjab" کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ در حقیقت، یہ LDA اور حکومت پنجاب سے منظور شدہ لاہور کی سب سے اونچی عمارت ہے۔ اس کی کچھ منفرد خصوصیات اس کا تعمیراتی ڈیزائن، ڈائریکٹ فیکٹری آؤٹ لیٹس (DFO) اور دیگر سہولیات ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات پیش کرتے ہوئے یہ تمام کاروباری افراد اور بزنسز کو موقعہ فراہم کرتا ہے کہ وہ آئی ٹی پارک ( ITPark) میں اپنا کاروبار کریں۔ مزید یہ کہ یہ منصوبہ گورنمنٹ کی سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) سے بھی منظور شدہ ہے۔ سب سے زیادہ اہم اور پرکشش بات یہ ہے کہ یہاں ایک ٹیکس فری زون ہے جہاں آئی ٹی پارک تعمیر کیا جائے گا جہاں موجود بزنسز کے ذمہ کسی بھی طرح کا حکومتی ٹیکس واجب الادا نہیں ہوگا یا اس آئی ٹی پارک میں موجود بزنسز پر کسی بھی قسم کا کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ایک ایسی شخصیت جن کا اولین مقصد ہی روشن مستقبل ہے۔
صنعتوں کی اس وسیع دنیا میں حمزہ مجید جیسے افراد جدت اور تبدیلی کے لیے روشنی کے میناروں کی طرح نمایاں ہیں۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد حمزہ مجید کا شمار ایک ایسی قوت کے طور پر ہوتا ہے جو ٹیک اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں مثبت انقلابی تبدیلیوں کے لیے اپنا تجربہ اور مہارت وقف کررہے ہیں۔ حمزہ مجید کی کاوشوں کے اس کھوج کے اختتام پر یہ واضح ہوجاتا ہے کہ وہ صرف ایک تجربہ کار پروفیشنل نہیں بلکہ مستقبل کو ازسرنو تعمیر کرنے کی لگن رکھنے والی ایک باعلم شخصیت ہیں ۔ اور ان کی یہ لگن اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ روشن مستقبل کا ویژن رکھنے والا محض ان کا ٹائٹل نہیں بلکہ پاکستان اور اس سےباہر ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں ان کی ترقی کے اثرات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حمزہ مجید بلاشبہ جدت اور مثبت تبدیلی سے روشن مستقبل کی طرف ہماری رہنمائی کرنے والے ایک مینار کے طور پر کھڑے ہیں۔