سندھ میں سرکاری ملازمین کی موجیں، عید کے موقع پر 8 چھٹیاں ہوں گی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید کے موقع پر 8 چھٹیاں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 31 مار چ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 4 اپریل کو ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی پر بھی عام تعطیل ہوگی، 29اور30 مارچ جبکہ 5اور6اپریل بروز ہفتہ اتوار بھی دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔