بھارتی باکسر سویتی بورا نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کی دھلائی کردی

بھارتی باکسر سویتی بورا نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کی دھلائی کردی
بھارتی باکسر سویتی بورا نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کی دھلائی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی پروفیشنل کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کو ان کی اہلیہ اور معروف باکسر سویتی بورا نے ہریانہ پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سویتی بورا  نے دیپک ہڈا پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مارپیٹ کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، یہ واقعہ اس وقت مزید سنسنی خیز بن گیا جب پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جھگڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سویتی بورا  نے 23 مارچ (اتوار) کو ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر دیپک ہڈا کی جانب سے کئے جانے والےشدید تشدد اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

سویتی بورا نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ قدرتی موت مر جائیں، تو اس کے لیے دیپک ہڈا ذمہ دار ہوں گے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو ہےسویتی بورا  نے پولیس اسٹیشن میں ہی اپنے شوہر کو مارا پیٹا! اہلخانہ نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو دور کیا، وائرل ویڈیو حصار تھانے کی ہے جہاں دونوں فریق سماعت کے لیے پیش ہوئے تھے۔

ساویٹی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں انہوں نے تشدد اور جہیز کے لیے ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل ساویٹی نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ہڈا نے انہیں کافی عرصے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔