بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے،کینیڈین انٹیلی جنس نے خبردار کر دیا

بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے،کینیڈین انٹیلی جنس نے ...
بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے،کینیڈین انٹیلی جنس نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لئے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ امکان ہے چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لئے اے آئی ٹولز کا استعمال کرےگا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے۔
کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔