سابق وزیر ابراہیم مراد کی ترک قونصل جنرل درمس بستگ سے ملاقات

سابق وزیر ابراہیم مراد کی ترک قونصل جنرل درمس بستگ سے ملاقات
سابق وزیر ابراہیم مراد کی ترک قونصل جنرل درمس بستگ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر ابراہیم مراد نے ترک قونصل جنرل درمس بستگ سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، ملاقات میں تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔سابق وزیر ابراہیم مراد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک-ترک برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،پاکستان اور ترکی کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔دونوں ممالک سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرل درمس بستگ نے ابراہیم مراد کو سووینئر پیش کیا۔