چائنہ کٹنگ کرنے والے اہم عہدوں پر براجمان ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

چائنہ کٹنگ کرنے والے اہم عہدوں پر براجمان ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
چائنہ کٹنگ کرنے والے اہم عہدوں پر براجمان ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چائنہ کٹنگ کرنے والے ایم پی اے، ایم اے این اور یو سی چیئرمین کے عہدوں پر براجمان ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج پھر ایک نیا کام کرنے جا رہی ہے، بلاول بھٹو نے عوام سے جو جو وعدے کئے مرحلہ وار انہیں پورا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی بھر میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی آج فیڈرل بی ایریا میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر رہی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں صرف 90 دن میں 1 لاکھ 78 ہزار پیور بلاک لگائے، 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کئے۔