کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے آنے پر حاضرین نے نیہا ککڑ کو رلا دیا، معافیاں مانگتی رہیں

کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے آنے پر حاضرین نے نیہا ککڑ کو رلا دیا، معافیاں ...
کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے آنے پر حاضرین نے نیہا ککڑ کو رلا دیا، معافیاں مانگتی رہیں
سورس: Reddit

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا  آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا کنسرٹ اس وقت تنازع کا شکار ہوگیا جب وہ تین گھنٹے تاخیر سے پہنچیں ۔  کچھ شائقین نے ان کا استقبال جوش و خروش سے کیا جبکہ دیگر نے ناراضگی کا اظہار کیا اور "واپس جاؤ" کے نعرے لگائے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نیہا ککڑ کو سٹیج پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے حاضرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا، "آپ سب بہت اچھے ہیں، آپ اتنی دیر سے انتظار کر رہے ہیں، مجھے اس سے نفرت ہے، میں نے زندگی میں کبھی کسی کو انتظار نہیں کروایا۔ میں بہت شرمندہ ہوں! یہ لمحہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ آپ لوگ میرے لیے اپنا قیمتی وقت نکال کر آئے ہیں، میں آپ سب کو خوب نچاؤں گی۔"

نیوز 18 کے مطابق نیہا کی جذباتی معذرت پر کچھ افراد نے تالیاں بجائیں اور انہیں تسلی دی، لیکن کئی ناراض شائقین نے ان پر آوازیں کسیں۔ کچھ افراد نے کہا، "یہ بھارت نہیں ہے، یہ آسٹریلیا ہے"، جبکہ دیگر نے کہا، "ہم تین گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں۔" ایک اور شخص نے طنزیہ انداز میں کہا، "بہت اچھی اداکاری! یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے، یہاں بچے نہیں ہیں۔"

مزید :

تفریح -