رنگیلا کی 12ویں اور ظفر مسعود کی 36ویں برسی منائی گئی

رنگیلا کی 12ویں اور ظفر مسعود کی 36ویں برسی منائی گئی
 رنگیلا کی 12ویں اور ظفر مسعود کی 36ویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) لالی ووڈ کے نامور کامیڈین اداکار رنگیلا کی 12ویں اور پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار ظفر مسعود کی 36ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ اداکار رنگیلا یکم جنوری 1937ء کو افغانستان میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1958 میں فلم ’’جٹی‘‘ سے کیا ۔ اداکار رنگیلا24 مئی 2005 کو اپنی بیماری کی وجہ سے اس دنیا ئے فانی سے کوچ کرگئے جبکہ ظفر مسعود نے کراچی پی ٹی وی سینٹر سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیااور اپنے زمانے کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’’خدا کی بستی ‘‘میں کردارادا کیا ۔ ظفر مسعود 24 مئی 1981 کو کار حادثے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

مزید :

کلچر -