نئی نسل کو نشہ کی لعنت سے بچانا ہو گا،علامہ قاسم علوی

نئی نسل کو نشہ کی لعنت سے بچانا ہو گا،علامہ قاسم علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعت علمائے اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ محمد قاسم علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نشہ ہر طرح کا انسانی صحت کے لےے نقصان دہ ہے آج جدید سائنس اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ نشہ کرنے سے انسان کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتاہے اسلام آفاقی دین متین ہے اس لئے اسلام میں ہر وہ شے جس سے انسان کا ذہن کام کرنا چھوڑ دے اس کو نشہ قرار دےتے ہوئے ناجائز قرار دیا ہے جبکہ آج کی جدید تحقیق نے نشہ مضر صحت قرار دے کر یہ بات کو درست قرار دیا ہے کہ اسلام ہی سچا اور صاف ستھرا مذہب ہے کیونکہ نشہ کرنے والے انسان کو ہی نشہ کا نقصان نہیں پہنچتا بلکہ سوسائٹی کے دیگر دائیں بائیں بیٹھے افراد کو بھی نقصان پہنچتا ہے لہذاضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لےے بھرپور کردارادا کریں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکے علامہ محمد قاسم علوی نے کہا کہ اسلام آفاقی دین ہے اور اسلام کی روشن تعلیمات سے غیرمسلم بھی فائدہ اٹھا کر مسلمان ہو رہے ہیںکیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلانے والا مذہب اسلام ہے لہذا مسلمانوںکوچاہےے کہ وہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔