کشمیری عوام تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے: میر واعظ

کشمیری عوام تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے: میر واعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر کے علاقے دگ پورہ میں ایک مسجد کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کو اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ، غیر وابستہ تحریک اور دیگر عالمی فورموںپر اٹھاتی رہی ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا بھارت کے سوا اب تمام دنیا کشمیر کو متنازعہ مانتی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کو عملی طور پر اپنائیںتاکہ مقبوضہ علاقے میں ایک فلاحی معاشرہ قائم ہو سکے۔

مزید :

عالمی منظر -