عالمی طاقتوں نے جوہری اور یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا: ایران

عالمی طاقتوں نے جوہری اور یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا: ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (آن لائن)ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے ایران کے جوہری اور یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا ہے ۔ معاہدہ سے علاقہ کے تمام ملکوں کو فائدہ ہوگااور یہ عالمی امن کے بھی مفاد میں ہے۔یہ بات انہوں نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں کہی۔ ایرانی خبررساں ادارہ فارس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ عالمی اور علاقائی امن کے مفاد میں ہے او راس سے مستقبل میں نئی راہیں کھلیں گی۔قبل ازیں ٹویٹر پر بھی ایک پیغام میں ایرانی صدر نے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کوسراہتے ہوئے کہاتھا کہ اس سے نئے افق کھُلیں گے ۔ روحانی نے ٹویٹرپرکہاکہ مذاکراتی ٹیموں کی طرف سے انتھک کوششوں کے علاوہ تعمیری مذاکرات کی بدولت نئے افق ابھریں گے۔
روحانی نے کہاکہ یہ معاہدہ جدیدیت کیلئے ایرانی عوام کے ووٹ کی وجہ سے ممکن ہواہے ،یہ بات انہوںنے قدامت پسندوں کی بھرمارکے مقابلے میں جون میں اپنی حیران کن انتخابی کامیابی کے حوالے سے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سے علاقہ کے تمام ملکوں کو فائدہ ہوگااور یہ عالمی امن کے بھی مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے ایران کے جوہری اور یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا ہے ۔یہ تاریخی معاہدہ ایرانی مذاکرات کاروں اورپی فائیوپلس ون گروپ جس میں امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،چین شامل ہے ،کے درمیان پانچ روزکے زبردست مذاکرات کے بعدطے پایاہے،مذاکرات کے دوران بعض نکات پر اختلافات کی وجہ سے رکاوٹیں پیداہوئیں ،جن میں ایران کااس بات پراصرارشامل تھاکہ بقول اس کے اسے یورینیم کی افزودگی کاحق حاصل ہے ،جسے چھ عالمی طاقتوں کوتسلیم کرناچاہئے ۔وائٹ ہاو¿س نے کہاکہ اس قسم کاحق معاہدے میں شامل نہیں کیاگیا،جبکہ ایک سینئرایرانی مذاکرات کارعباس ارکچی نے کہاکہ ایران کے افزودگی پروگرام کوتسلیم کرلیاگیاہے ،ان کے باس محمدجوادظریف نے ایرانی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اس مسئلے پرتھوڑی روشنی ڈالی ۔اس حق کو آزادانہ طورپرتسلیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،ایران کاایٹمی پروگرام پرامن ہے اوریہ ایٹمی تخفیف کے معاہدے (این پی ٹی)کے آرٹیکل چارمیں تسلیم کیاگیاہے ،ظریف نے ایرانی میڈیامیں شائع شدہ بیان کے حوالے سے بتایاکہ پابندیاں کم کردی گئی۔انہوںنے کہاکہ پابندیوں میں کمی پردوسے تین ہفتوں کے اندرعملدرآمدکیاجائیگا،ظریف نے مزیدکہاکہ اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے کے ساتھ ایران کے تعاون میں عبوری معاہدے کی مدت آئندہ چھ ماہ میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -