کینیڈا میں ہونے والے میلے ”سیال فوڈ“ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

کینیڈا میں ہونے والے میلے ”سیال فوڈ“ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کینیڈا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے ”سیال فوڈ“ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائش 2 تا 4 اپریل 2014ءکو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہوگی جس میں چاول، شہد، سبزیاں، سی فوڈ، کیٹرنگ، کٹلری، مصالحے، دالیں، خشک میوے، منجمد و تیار غذائیں، انڈے و دودھ کی مصنوعات، الکوحل سے پاک مشروبات، ڈبہ بند اشیا، پنسار و کریانہ، کیمیائی، وزن گھٹانے میں معاون غذاتی مصنوعات، بچوں کے کھانے کی اشیائ، بسکٹ و بیکری کی مصنوعات، گوشت اور فریش پولٹری وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں
 جس کیلئے درخواستیں 2 دسمبر 2013ءتک جمع کروائی جاسکیں گی۔ نمائش میں شرکت کیلئے درخواست فارم اور دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ا