ٹماٹر کی نئی فصل دسمبر تک منڈیوں میں آئے گی،قیمتوں میں کمی کا امکان

ٹماٹر کی نئی فصل دسمبر تک منڈیوں میں آئے گی،قیمتوں میں کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں ٹماٹر کی فصل وسط نومبر تک منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوجاتی ہے، رواں سال فصل پکنے میں تاخیر کی وجہ سے نئی فصل دسمبرکے آغاز تک منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوجائے گی جس سے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ پھل اور سبزیوں کے بڑے درآمدکنندگان نے کہا کہ ملکی ضروریات کی تکمیل کیلئے بھارت سے ٹماٹر درآمد کئے جا رہے تھے لیکن قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے درآمدکنندگان نے درآمدات میں کمی کردی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ ملک میں ٹماٹر کی ضروریات کیلئے اب بھارت کی بجائے ایران سے ٹماٹر درآمد کئے جا رہے ہیں جو مقابلتاً 20 تا30 روپے فی کلو تک سستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے ٹماٹر دو دن کے بعد پاکستان پہنچ جاتے ہیں جبکہ ایران سے درآمد کئے جانے والے ٹماٹر چار تا پانچ دنوں کے بعد ملکی منڈیوں تک پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے تاہم قیمت کم ہونے کی وجہ سے درآمدکنندگان ایران سے ٹماٹر کی درآمد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فصل کی برداشت شروع ہونے کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -